منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

داعش کو مہلک ہتھیار اور امداد دینے والا ملک بے نقاب ، بین الاقوامی تنظیم نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 30  جون‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت دہشت گرد تنظیم داعش کو مہلک ہتھیار اور مالی امداد دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف بین الاقوامی تنظیم کانفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ نے اپنی نئی رپورٹ میں کیا۔اس سے قبل معتبر امریکی اخبار بھی اس حقیقت کو بے نقاب کرچکا ہے۔متنازع ہتھیاروں کی سپلائی پر ریسرچ کے معتبر عالمی ادارے نے تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ داعش کے زیراستعمال ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز اور دیگر تباہ کن ہتھیار بھارتی کمپنیوں کے تیارکردہ ہیں۔ بھارت شدت پسند تنظیم کو مالی امداد بھی فراہم کرتا ہے۔داعش کو دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والا فرٹیلائزر اور امونیم نائٹریٹ بھارتی کمپنیاں فراہم کرتی ہیں۔بھارت کا یہ گھناؤنا کردار داعش کے خلاف دنیا کی جنگ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔داعش کی انسانیت دشمنی اور بھارتی معاشرے میں موجود عدم رواداری اور انسانی نفرت کا ماحول ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں۔اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل بھی چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف کرچکا ہے کہ داعش بھارتی اسلحہ اور بارود استعمال کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…