واشنگٹن (نیوز ڈیسک) واشنگٹن کے قریب امریکی ایئر بیس پر حملہ ۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے نواح میں واقع ایک فوجی اڈے پر فائرنگ کی اطلاعات کے بعد اس تنصیب کو فوری طور پر سکیورٹی حکام نے بند کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ٹوئٹ کے ذریعے تنصیب میں موجود تمام اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمروں کے اندر ہی رہیں۔میری لینڈ میں اینڈریو بیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ میلکم گرو شفاخانے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد وہاں فوری طور پر سکیورٹی پہنچ گئی ہے۔یہ فضائی اڈہ واشنگٹن ڈی سی سے بیس میل کے فاصلے پر ہے اور صدر اوباما فضائی سفر کے لیے اسی ہوائی اڈے کو استعمال کرتے ہیں۔