ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت‘ اسرائیل گٹھ جوڑ‘ پاکستان کیخلاف میزائل تیار کر لیا

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے اسرائیل کے تعاون سے تیار کردہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق زمین سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل کو MR۔SAM کا نام دیا گیا ہے اور اسے اسرائیل کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔اس میزائل کو اڑیسہ کے ساحل پر موجود دفاعی اڈے میں چندی پور کے مقام سے صبح 8 بجکر 15 منٹ پر چھوڑا گیا جس نے کامیابی سے تمام اہداف کو حاصل کیا۔اس میزائل سسٹم میں ملٹی فنکشنل نگرانی اور خطرات کی نشاندہی کرنے والا ریڈار سسٹم بھی موجود ہے جس کے ذریعے دشمن کا سراغ لگانے اور میزائل کی رہنمائی کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے لیس اس میزائل کے ذریعے کسی بھی فضائی ہدف کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکے گا۔ بھارت کے ڈیفنس ریسرچ ڈیویلپمنٹ لیبارٹری نے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز(آئی اے آئی) کے ساتھ مل کر اس میزائل کو تیار کیا ہے۔اس طرح کے SR۔SAM میزائل 50 سے 70 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں اور ہندوستان کے ہتھیاروں کی کھیپ میں موجود میزائلوں کی جگہ لے سکتے ہیں۔ان میزائلوں کو تمام آزمائشیں مکمل ہوجانے کے بعد تینوں مسلح افواج میں شامل کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارتی بحریہ نے بھی زمین سے فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے LR۔SAM میزائل کا تجربہ کیا تھا، بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میزائل سے بھارت کا پاکستان کیخلاف دفاع مضبوط ہوا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…