واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر اور سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین چک گراسلی نے بھارت سمیت 23ممالک کے شہریوں کو ویزوں کے اجراپر پابندی عائد کرنے کامطالبہ کردیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر چک گراسلی نے وزیر داخلہ کو خط میں کہاکہ بھارت ، چین ، کیوبا ،صومالیہ اور گھانا سمیت 23ممالک کو تارکین کی واپسی کے حوالے سے امریکا سے تعاون نہیں کررہے اس لئے ان ممالک کو ویزوں کا اجرابند کیاجائے تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس پر کوئی بتصرہ نہیں کیاگیا۔