واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک )امریکا نے ایک مرتبہ پھرپاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دہشتگردوں کیخلاف موثر اقدامات کرے، ہم خطے میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات پرتحفظات کااظہار اوراسکی ضرورت اجاگرکرتے رہے ہیں خطے میں استحکام اوردہشتگردی کامقابلہ کرنے کیلیے اپنی صلاحیت بڑھانیکی خاطر ہمیں خطے کے تمام ممالک کیساتھ موثر اندازسے ملکرکام کرناہوگا ،پاکستان،بھارت،امریکا اورافغانستان کو قریبی روابط رکھنے چاہئیں۔ایک ملک میں محفوظ ٹھکانے دوسرے ملک پرحملوں کیلیے استعمال کرنیوالے ہشتگردوں سے نمٹناہوگا۔ہم سب کو دہشتگردوں کے خلاف زیادہ بہتراقدامات کرناہوں گے، دہشتگردی کوموثراندازسے روکنے کے لیے بھارت سے ملک کر اقدامات کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے یہ بات واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہی ، مارک ٹونرکاکہناتھاکہ امریکادہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اوربھارت کے ساتھ مل کراقدامات کررہاہے۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان،بھارت،امریکا اورافغانستان کومزیدقریبی رابطے رکھنے چاہئیں کیونکہ زیادہ موثرتعاون ہی سے مسئلہ کاحل ممکن ہے۔ایک سوال پر مارک ٹونرنے واضح کیا کہ ہم سب کو دہشتگردوں کے خلاف زیادہ بہتراقدامات کرناہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات پرتحفظات کااظہار اوراسکی ضرورت اجاگرکرتے رہے ہیں خطے میں استحکام اوردہشتگردی کامقابلہ کرنے کیلیے اپنی صلاحیت بڑھانیکی خاطر ہمیں خطے کے تمام ممالک کیساتھ موثر اندازسے ملکرکام کرناہوگا ۔امریکانے پاکستان پرزوردیاہے کہ وہ دہشتگردوں کیخلاف موثر اقدامات کرے۔