ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے کوہ پیما جوڑے کیخلاف تحقیقات شروع، وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا میں پولیس دو کوہ پیماؤں کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ملک کا پہلا جوڑا ہے جس نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی۔دنیش اور تراکشواری راٹھور جو دونوں پولیس اہلکار ہیں۔ انھوں نے رواں ماہ میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے 23 مئی کو 8850 میٹر بلند ایورسٹ کو سر کیا۔تاہم چند کوہ پیماؤں نے جوڑے پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ایورسٹ کی چوٹی کی فوٹو میں رد و بدل کر کے کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔تاہم مسٹر اور مسز راٹھور ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تراکشواری راٹھور نے اصرار کیا کہ انھوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایورسٹ کی چوٹی سر کی ہے۔دونوں میاں بیوی انڈیا کے شہر پونے میں پولیس کانسٹیبل ہیں۔ اور پونے پولیس ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے کہا ’اس جوڑے کے پاس نیپال کے محکمہ سیاحتی اور کوہ پیمائی نے بھی جوڑے کو چوٹی سر کرنے کا سرٹیفیکیٹ دیا ہے۔ ہم نیپالی حکومت سے رابطہ کریں گے کہ آیا یہ سرٹیفیکیٹ نقلی تو نہیں۔‘راٹھور جوڑے نے پانچ جولائی کو پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ان کا خواب پورا ہوا اور انھوں نے ایورسٹ سر کر لی ہے۔تاہم پونے سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سریندرا شیلک اور دیگر کوہ پیماؤں نے اس دعوے پر شک کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کو پہلی بار اس وقت شک ہوا جب انھوں نے چوٹی سر کرنے کے بہت عرصے بعد اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…