ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

آپ یہاں کیوں آئے؟ یورپی کمیشن کے صدرکی برطانوی ارکان کی تضحیک کی کوشش،برطانوی ارکان کاایسا جواب ملاکہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)آپ یہاں کیوں آئے؟ یورپی کمیشن کے صدرکی برطانوی ارکان کی تضحیک کی کوشش،برطانوی ارکان کاایسا جواب ملاکہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،جواب میں برطانیہ کی خود مختاری کی حامی اور یونین پر تنقید کرنے والی جماعت یو کے آئی پی کے ارکان نے تالیاں بجا کر یْنکر کے موقف کو سراہا،برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے بعد برسلز میں ہونے والے یورپی پارلیمان کے پہلے اجلاس میں شریک برطانوی ارکان کو یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود یْنکر کے اس سوال کا سامنا کرنا پڑاآپ یہاں کیوں آئے ہیں؟میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے پہلے یورپی یونین کے یْنکر جیسے کسی انتہائی اعلیٰ عہدیدار کی طرف سے کسی بھی رکن ملک سے تعلق رکھنے والے منتخب ارکان پارلیمان سے ایسا کوئی سوال کبھی نہیں پوچھا گیا تھا۔ تاہم یْنکر کے اس سوال کی وجہ برطانوی عوام کا تئیس جون کو بریگزٹ ریفرنڈم میں کیا جانے والا یہ اکثریتی فیصلہ بنا کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے نکل جانا چاہیے۔یورپی پارلیمان، جو اپنے سات سو سے زائد ارکان کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے منتخب پارلیمانی اداروں میں شمار ہوتی ہے اور جس میں اب تک یونین کے تمام 28 رکن ملکوں کے منتخب سیاستدانوں کو نمائندگی حاصل ہے، کا ایک خصوصی اجلاس اس مقصد کے تحت بلایا گیا تھا کہ اس میں برطانوی ریفرنڈم کے نتائج اور ان کے اثرات پر بحث کی جا سکے۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے صدر یْنکر نے برطانیہ کی یورپ مخالف سیاسی جماعت یو کے ای پی سے تعلق رکھنے والے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ اس اجلاس میں کیوں موجود تھے؟یورپی کمیشن کے صدر نے اپنی تقریر کے آغاز پر کہا کہ یونین برطانوی جمہوریت کی عزت کرتی ہے اور برطانوی عوام کی اس سوچ کی بھی، جس کا مظاہرہ انہوں نے بریگزٹ ریفرنڈم میں کیا۔ اس پر اجلاس میں موجود یورپ میں برطانیہ کی خود مختاری کی حامی اور یونین پر تنقید کرنے والی جماعت یو کے آئی پی کے ارکان نے تالیاں بجا کر یْنکر کے موقف کو سراہا۔ یہ ایک ایسا منظر تھا جو یورپی پارلیمان میں پہلے بہت ہی کم دیکھا گیا تھا۔اس کے بعد ڑاں کلود یْنکر نے اپنی تقریر جاری رکھتے اور برطانوی ارکان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ یہ آخری موقع ہے کہ آپ یہاں تالیاں بجا رہے ہیں۔ اور کسی حد تک میں اس بات پر حیران بھی ہوں کہ آپ اس وقت یہاں ایوان میں موجود ہیں۔ آپ تو برطانیہ کے یونین سے اخراج کے حامی ہیں۔ پھر یْنکر نے اپنی تقریر کے تحریری متن سے ہٹ کر انہی ارکان سے یہ بھی پوچھا لیاآپ یہاں پر موجود کیوں ہیں؟



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…