ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایرانی فوج میں بڑی تبدیلی

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب کے جنرل محمد حسین باقری کو مسلح افواج کا چیف اسٹاف مقرر کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پچپن سالہ جنرل حسین باقری کو جنرل حسن فیروز آبادی کی جگہ ایران کی مسلح افواج کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ ان کے پیش رو گذشتہ چودہ سال سے اس عہدے پر فائز چلے آرہے تھے۔جنرل باقری پہلے ڈپٹی چیف آف اسٹاف تھے۔ وہ ایک تجربے کار فوجی افسر ہیں اور عراق کے ساتھ 1980ء سے 1988ء تک لڑی گئی جنگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی اس جنگ میں مارے گئے تھے۔ اس جنگ میں دونوں ملکوں کے دس لاکھ سے زیادہ افراد کام آئے تھے۔واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب ایران کی ریگولر آرمی سے الگ ایلیٹ فورس ہے۔ اس کا بنیادی فریضہ اور ذمے داری اسلامی جمہوریہ کا دفاع ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…