ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کی ذمہ دارکون؟ڈیوڈ کیمرون نے اہم یورپی ملک پر سنگین الزام عائد کردیا

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانوی عوام کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کی ذمہ داری جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور دیگر رہنماؤں پر ڈال دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ان دنوں برسلز میں موجود ہیں جہاں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد رکن ممالک کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے یونین کے ممالک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ انہوں نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کی ذمہ داری جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور دیگر رہنماؤں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ جن رہنماؤں کو امیگریشن کے لئے اصلاحات کرنا تھیں وہ یہ کام نہیں کرسکے جس کی وجہ سے برطانوی عوام نے یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ اس وقت تک آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا جب تک آزادانہ نقل و حمل کو نہیں روکا جاتا۔برطانوی وزیراعظم کا یورپی یونین کے آخری اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا کیوں کہ برطانوی عوام سمجھتے ہیں کہ امیگرین کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے جب کہ انہوں نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو خبردار کیا کہ برطانوی عوام نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے کم قبول نہیں کیا جائے گا اور امیگریشن کنٹرول کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا۔دوسری جانب اجلاس کے دوران جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ یورپی اتحاد برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے فیصلے کا ہر صورت احترام کرے اور برطانیہ جتنا جلد ممکن ہو یورپی یونین چھوڑنے کے اپنے منصوبوں پر عمل کرے اور اگر برطانیہ یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ آزادانہ نقل و حرکت کو ہر صورت تسلیم کرے۔یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی ووٹروں کے لیے امیگریشن کا مسئلہ بہت تشویش کا باعث تھا اور برطانیہ کی یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ تک رسائی بھی بہت بڑا چیلنج ہوگی تاہم یورپی اتحاد کے ساتھ مستقبل میں تجارت اور سیکیورٹی جیسے معاملات اہم رہیں گے۔برسلز: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانوی عوام کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کی ذمہ داری جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور دیگر رہنماؤں پر ڈال دی۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ان دنوں برسلز میں موجود ہیں جہاں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد رکن ممالک کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے یونین کے ممالک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ انہوں نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کی ذمہ داری جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور دیگر رہنماؤں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ جن رہنماؤں کو امیگریشن کے لئے اصلاحات کرنا تھیں وہ یہ کام نہیں کرسکے جس کی وجہ سے برطانوی عوام نے یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ اس وقت تک ا?زادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا جب تک ا?زادانہ نقل و حمل کو نہیں روکا جاتا۔برطانوی وزیراعظم کا یورپی یونین کے ا?خری اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا کیوں کہ برطانوی عوام سمجھتے ہیں کہ امیگرین کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے جب کہ انہوں نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو خبردار کیا کہ برطانوی عوام نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے کم قبول نہیں کیا جائے گا اور امیگریشن کنٹرول کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا۔دوسری جانب اجلاس کے دوران جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ یورپی اتحاد برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے فیصلے کا ہر صورت احترام کرے اور برطانیہ جتنا جلد ممکن ہو یورپی یونین چھوڑنے کے اپنے منصوبوں پر عمل کرے اور اگر برطانیہ یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ آزادانہ نقل و حرکت کو ہر صورت تسلیم کرے۔یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی ووٹروں کے لیے امیگریشن کا مسئلہ بہت تشویش کا باعث تھا اور برطانیہ کی یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ تک رسائی بھی بہت بڑا چیلنج ہوگی تاہم یورپی اتحاد کے ساتھ مستقبل میں تجارت اور سیکیورٹی جیسے معاملات اہم رہیں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…