جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک‘ کیا کھلاتے رہے؟ جان کر خون کھول اٹھے گا

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں اور شدت پسندوں کی سرپرستی کرنیوالے خود ساختہ جمہوری ملک بھارت کا ایک اور انتہائی شرمناک اقدام منظر عام پر آ گیا۔ تفصیل کے مطابق بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ آج کل سوشل میڈیا پر مسلمانوں میں غم و غصے کی وجہ بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو میں ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے دو نوجوان مسلمانوں کو گائے کا گوشت سپلائی کرنے کے شک میں گائے کا گوبر زبردستی کھلایا جا رہا ہے اور انہیں گائے کا پیشاب پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر جہاں دیگر لوگ تماشہ دیکھتے رہے وہیں کچھ انتہا پسند ہندو وڈیو بناتے رہے اور ’گاؤ ماتا کی جے‘ اور جے سری ناتھ کے نعرے لگاتے رہے اور مسلمان نوجوانوں کو زبردستی نعروں کا جواب دینے پر بھی مجبور کرتے رہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے نوجوان مسلمانوں کو ذلت آمیز سلوک و شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت سے اس سے قبل بھی ایسی بے شمار خبریں منظر عام پر آتی رہی ہیں جس میں دنیا بھر کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے (سوائے ہندو) اور غیر ملکیوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا جاتا رہا ہے اور غیر ملکی خواتین خصوصاََ امریکیوں کی عزتیں لوٹی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…