ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’بغل میں چھری منہ میں رام رام‘‘ بھارت باز نہ آیا اور دل کی بات کہہ ہی ڈالی

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور مذاکراتی عمل شروع کرنے میں کوئی جلد بازی نہیں کی جا سکتی ہے ۔ اپنی حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے بھارت کو ہر معاملے میں ہر وقت الرٹ رہنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے موقف پوری دنیا بھارت کی تائید کر رہی ہے جبکہ پاکستان اس معاملے میں الگ تھلگ پڑ گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے جبکہ بھارت کی آواز کو دنیا سنتی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان میں کئی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں لیکن بھارت کا یہ ماننا ہے کہ صرف جمہوری طور پر منتخب ادارے کے ساتھ ہی مذاکرات کئے جائیں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے وہ سال 2014 اقتدار میں آگئے ہیں تو انہوں نے کرسی سنبھالتے ہی سب سے پہلا کام یہ کیا کہ بھارت کے سبھی پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنیں اور مذاکراتی عمل کی بھی شروعات کی جائے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…