جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

نفرت آمیز مواد کی نشریات، 40ٹی وی چینلز کوحکومت کا آ خری نوٹس جاری

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجزائر(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک الجزائر نے اندرون ملک سے نشریات پیش کرنے والے 40 ٹی وی چینلوں کی انتظامیہ کو آخری وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان ٹی وی چینلوں کے خلاف کسی بھی وقت قانون حرکت میں آسکتاہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق الجیرین حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خلاف قانون نشریات پیش کرنے والے کسی بھی سمعی اور بصری ادارے کو بند کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ حال ہی میں الجیرین حکومت کی طرف سے کسی ٹی وی چینل کا نام لیے بغیر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اندرون ملک سے نشر ہونے والے بعض ٹی وی چینلوں پرنفرت ، تشدد اور انتہا پسندی کی ترغیبات پرمبنی مواد نشر کیا جا رہا ہے۔ ان ٹی وی چینلوں کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کی جاسکتی ہے۔الجیرین وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ایک انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے خلاف قانون نشر ہونے والے ٹی وی چینلوں کو آخری وارننگ دی ہے۔ ان چینلوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ غیرقانونی طریقے سے نشریات بند کریں ورنہ حکومت خود کارروائی کرکے انہیں بند کردے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے خلاف قانون نشریات پیش کرنے والے 40 چینلوں کی ایک فہرست مرتب کی ہے جنہیں آخری بار متنبہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ملک کے آئین، قانون اور مرجہ انتظامی ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے ٹی وی چینلوں کو نشریات پیش کرنے کی آزادی فراہم کرتی ہے مگر اپنی مرضی سے خلاف قانون نشر ہونے والے ٹی وی چینلوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…