پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

40 ٹی وی چینلوں کوخبردار کر دیا ، بڑی وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجزائر(آن لائن)افریقی ملک الجزائر نے اندرون ملک سے نشریات پیش کرنے والے 40 ٹی وی چینلوں کی انتظامیہ کو آخری وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان ٹی وی چینلوں کے خلاف کسی بھی وقت قانون حرکت میں آسکتاہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق الجیرین حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خلاف قانون نشریات پیش کرنے والے کسی بھی سمعی اور بصری ادارے کو بند کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ حال ہی میں الجیرین حکومت کی طرف سے کسی ٹی وی چینل کا نام لیے بغیر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اندرون ملک سے نشر ہونے والے بعض ٹی وی چینلوں پرنفرت ، تشدد اور انتہا پسندی کی ترغیبات پرمبنی مواد نشر کیا جا رہا ہے۔ ان ٹی وی چینلوں کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کی جاسکتی ہے۔الجیرین وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ایک انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے خلاف قانون نشر ہونے والے ٹی وی چینلوں کو آخری وارننگ دی ہے۔ ان چینلوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ غیرقانونی طریقے سے نشریات بند کریں ورنہ حکومت خود کارروائی کرکے انہیں بند کردے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے خلاف قانون نشریات پیش کرنے والے 40 چینلوں کی ایک فہرست مرتب کی ہے جنہیں آخری بار متنبہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ملک کے آئین، قانون اور مرجہ انتظامی ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے ٹی وی چینلوں کو نشریات پیش کرنے کی آزادی فراہم کرتی ہے مگر اپنی مرضی سے خلاف قانون نشر ہونے والے ٹی وی چینلوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…