ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور پراسرار طور پر ہلاک

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(آئی این پی) بھارت کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرتھ بھارتی کے مالک مکان نے اس کی لاش کو دریافت کیا۔ بھارتی کی ٹیکسی کئی دن سے کھڑی تھی مگر بھارتی انہیں کہیں نظر نہیں آئی۔ جب انہوں نے اس کے گھر کی کھڑکی سے جھانکا تو انہیں بھارتی چھت سے لٹکتی ہوئی دکھائی دی۔مالک مکان شنکر سنگھ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی کو مردہ قرار دے کر اس کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔چھوٹے سے قصبہ کی رہائشی جو چاند کو چھونے جارہی ہے *پولیس کے مطابق بھارتی کے گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا، جبکہ گھر میں کوئی ایسا کاغذ نہیں ملا جسے خودکشی سے پہلے لکھا جانے والا نوٹ قرار دیا جاسکے۔ پولیس نے خودکشی کا کیس درج کرلیا تاہم دیگر مشکوک صورتحال کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ویرتھ بھارتی، بھارت کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور تھیں جو بھارتی کیب کمپنی ابر میں ملازمت کر رہی تھیں۔ وہ آندھرا پردیش کے ایک گاؤں سے آئی تھیں اور یہاں کرائے کے مکان میں اکیلی رہ رہی تھیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…