اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت ٗپہلی پوزیشن لینے والی طالبہ کو جیل بھیج دیا گیا 

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ہندوستان کی ایک طالبہ کو دوبارہ لیے جانے والے ٹیسٹ میں ناکامی پر چیٹنگ کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔17 سالہ روبی رائے نے ریاست بہار کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی تاہم ایک ویڈیو میں کہا کہ ان کا اصل موضوع پولیٹیکل سائنس کھانا پکانے کے بارے میں ہے۔ویڈیو کے ہر جگہ پھیلنے اور انتہائی مقبول ہونے کے بعد طالبہ کو دوبارہ امتحانات دینے کیلئے کہا گیا اور ٹیسٹ میں ناکامی پر ان کا نتیجہ منسوخ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے انہیں آٹھ جولائی تک جیل بھیج دیا ہے۔روبی رائے کی عمر کو دیکھتے ہوئے ان کو جیل بھیجنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کو بچوں کیلئے مخصوص جیل بھیجا جانا چاہیے۔پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ مانو مہاراج نے کہا کہ روبی کو یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ بالغ نہیں لیکن انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی۔ایک اسٹیٹ منسٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سزا دینے کے بجائے سسٹم کو جوابدہ بنانا چاہیے ٗاس کے علاوہ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے والے متعدد دیگر طالبعلموں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں جن میں سائنس میں پہلے نمبر پر آنے والی سورابھ شریستھا یہ تک نہ بتا سکیں کہ پانی کن دو چیزوں سے مل کر بنتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔روبی رائے کا امتحان لینے والے شعبہ امتحان کے ذمے دار نے بتایا کہ وہ ان کی کارکردگی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ جب ان سے کہا گیا کہ بھارتی شاعر تلسی داس پر مضمون لکھیں تو انہوں نے صرف یہ لکھا تلسی داس جی پرنام۔گزشتہ سال ریاست بہار میں امتحانات کے دوران والدین کو دیواریں پھلانگ کر طالبعلموں کو جوابات فراہم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے چیٹنگ روکنے کیلئے جرمانے اور گرفتاری جیسے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…