واشنگٹن (این این آئی) امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ٗ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔امریکی ریاست اوریگون میں ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ٗجبکہ متعددزخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے دو گھنٹے بعد مشتبہ شخص کو پورٹ لینڈ کے قریبی علاقے سے حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق تحقیقات ابھی جاری ہیں تاہم ہلاک ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔