اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

27یورپی ممالک نے برطانیہ سے سخت رویہ اختیارکرلیا،انتباہ جاری

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہاہے کہ برطانیہ سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہوسکتی جب تک وہ یورپی یونین سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان نہیں کرتا۔جرمنی کی پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انجیلا مرکل نے کہاکہ یورپی ممالک کا اتحاد برطانیہ کے بغیر بھی قائم رہ سکتا ہے اور برطانیہ کی غیرموجودگی میں بھی امن، خوشحالی اور استحکام برقرار رکھ سکتا ہے ٗ مستقبل میں ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کو متنبہ کیا کہ اگر وہ یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ہے تو اس کا باضابطہ طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کرے تاہم یورپی یونین اس وقت تک برطانیہ سے رابطہ نہیں کرے گا جب تک برطانیہ اپنی پوزیشن واضح نہ کردے۔انجیلا مرکل کے مطابق یورپی یونین کے بقیہ تمام 27 ممالک مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے تیار ہیں اور اس حوالے سے سامنے آنے والی تمام تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم فوری طور پر کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھایا جاسکتا جس سے یونین کے کسی اور ملک کو علیحدگی کی جانب جانا پڑے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…