برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے سربراہ ڑاں کلود ہنکر نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے اپنی علیحدگی پر جلد از جلد ’اپنی پوزیشن واضح کرے،میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یورپی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دوست رہے گا، لیکن اسے غیر یقینی صورت حال سے بچنے کے لیے اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ہنکر نے کہاکہ جتنا جلد ممکن ہو ہمیں حالات کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن ابھی بھی میں اداس ہوں کیونکہ میں کوئی روبوٹ، سن رسیدہ بیوروکریٹ یا ٹیکنوکریٹ نہیں ہوں۔میں ایک یورپی ہوں اور مجھے یہ کہنے کا حق ہے کہ مجھے برطانیہ کے ریفرینڈم کے نتیجے پر افسوس ہے۔