نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ میرے پاکستان جانے اور نواز شریف کو بلانے سے ثابت ہو گیا کہ بھارت کیا چاہتا ہے ٗ بھارت ہمیشہ اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ۔بھارتی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مل کر غربت سے کیوں نہیں لڑتے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کئی طاقتیں کام کر رہی ہیں ،پاکستان سے مذاکرات کے لیے دیکھنا ہوتا ہے حکومت سے بات کریں یا دوسروں سے ۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو ہمیشہ الرٹ رہنا ہو گا ،کوئی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب دنیا دہشت گردی پر بھارت کے موقف کو تسلیم کرتی ہے ۔