اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ میں بھی آزادی کی تحریک شروع

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ رہنے یا الگ ہونے کے معاملے پر ہونے والے ریفرنڈم کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس کی آزادی کی تحریک نے بھی زور پکڑنا شروع کر دیا ہے اور وہاں کے علیحدگی پسندوں نے بھی امریکہ سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا مطالبہ کرنے پر غور شروع کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکساس کی تحریک آزادی ’ٹیکساس نیشنلسٹ موومنٹ ‘ کے صدر ڈینیئل ملر نے کہاکہ ٹیکساس کی آزادی کے معاملے پر بھی ایسا ہی ریفرنڈم ہونا چاہیے۔ملر کا کہناتھا کہ مجھے امید ہے کہ اگر ٹیکساس میں ریفرنڈم ہوتا ہے تو ریاست کے شہری بھاری اکثریت سے آزادی کے حق میں ووٹ دیں گے۔کئی لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ برطانیہ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو ٹیکساس میں کیوں نہیں؟انہوں نے کہاکہ ہم ایسے لوگوں کی میراث کے وارث ہیں جنہوں نے اس بیابان کو آباد کرکے ایک ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔ جب وہ لوگ پہلی بار یہاں آئے اور آباد ہوئے تو انہیں اپنی آزادی برقرار رکھنے کے لیے بہت جدوجہد کرنا پڑی تھی۔ وہ آزاد رہتے تھے یا مر جاتے تھے۔واضح رہے کہ ٹیکساس کی آزادی کی تحریک کئی دہائیوں سے چل رہی ہے۔ 1997میں مغربی ٹیکساس میں احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک علیحدگی پسند کی ہلاکت بھی ہوگئی تھی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…