پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن چانسلر میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے پر ان میں مکمل مفاہمت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدراولاند نے جرمن چانسلر سے ٹیلی فونک گفتگومیں متنبہ کیا کہ علیحدگی کے بعد ’ہمیں تقسیم، نااتفاقی اور جھگڑے کا خطرہ ہے۔ اولاند نے کہا کہ برطانیہ کے فیصلے کو اب واپس نہیں لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ’جو کبھی ناقابل تصور تھا اب وہ ناقابل تنسیخ ہے۔ادھرجرمن چانسلر کے چیف آف سٹاف نے کہا برطانوی سیاست داں اپنا وقت لیں اور یورپی یونین سے علیحدگی کے نتائج کا جائزہ لیں۔