اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اعتکاف میں بیٹھے مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد‘ شدت پسند ملک نے تمام حدیں پار کر دیں

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر وہاں پر اعتکاف میں بیٹھے روزرہ داروں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے جب کہ متعدد افراد کو مسجد سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب قابض فورسز نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کو یہودی آباد کاروں کے داخلے کے لیے کھول دیا،اسرائیلی پولیس کی جانب سے یہودی آباد کاروں کو ماضی میں ماہ صیام کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکا جاتا رہا ہے مگر ایسا پہلی بار ہوا ہے جب صہیونی فورسز نے خود یہودی شرپسندوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے کے لیے نہ صرف سیکیورٹی مہیا کی بلکہ احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر تشدد بھی کیا ۔اس موقع پر فلسطینی نمازیوں اور یہودی اشرار کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسرائیلی فورسز نے نمازیوں پر صوتی بم پھینکنے کے ساتھ ان پر دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ میں نمایوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ۔ اسرائیلی درندوں کے تشدد سے مسجد میں بیٹھے ایک معتکف کو لہو لہان کردیا تھا۔درایں اثناء مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد پر فلسطین کے مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین پر اسرائیلی فوج کا تشدد اور مراکشی دروازے کو یہودیوں کے لیے کھولنے ماہ صیام میں مسجد اقصیٰ کے حوالے سے طے شدہ معاہدوں کو پامال کرنا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…