اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی اور اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر متفق ہو گئے

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی حکومت کے ایک ذمہ دار عہدیدار کا کہنا ہے کہ کہ ترکی اور اسرائیل نے پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے سے اتفاق کیا ہے جس کے بعد جلد ہی دونوں ملکوں میں سفراء4 کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپوٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ روم کے موقع پر ان کے ہمراہ آنے والے ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ انقرہ اور تل ابیب میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا سمجھوتہ طے پا چکا ہے۔ صرف رسمی اعلان کرنا باقی ہے۔خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان سنہ 2010ء4 میں اس وقت تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے جب اسرائیل نے ترکی کی طرف سے محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے امدادی سامان سے لدے متعدد بحری جہاز روانہ کیے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ترکی کے امدادی جہاز ’مرمرہ‘ پر حملہ کرکے 10 ترک رضا کاروں کو شہید اور پچاس سے زاید کو زخمی کردیا تھا۔قابض اسرائیلی فورسز نے دوسرے امدادی جہازوں پر سوار ساڑھے چھ سو عالمی امدادی کارکنوں کو یرغمال بناتے ہوئے امدادی سامان لوٹ لیا تھا۔ اس واقعے پر بہ طور احتجاج ترکی نے صہیونی ریاست کے ساتھ پہلے سے سرد مہری کا شکار سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے۔ پچھلے تین سال سے دونوں ملکوں نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے دوبارہ رابطے شروع کردیے تھے۔اسرائیلی حکومتی عہدیدار کے تازہ بیان پر ترک وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…