نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی دفاعی تجزیہ کار میجرجنرل (ر) جی ڈی بخشی نے کہا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ افغان مسلح افواج کو ٹینکوں اور آرٹلری سمیت بھاری فوجی آلات فراہم کرے ۔بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘میں شائع ہونے والے مضمون میں جنرل (ر) جی ڈی بخشی نے کہاکہ بھارت کو چاہیے کہ وہ افغان فوج کی صلاحیت میں اضافہ کرے تاکہ وہ طالبان پر فوجی برتری حاصل کر سکے اور پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا دفاع کرسکے۔ریٹائرڈ بھارتی جنرل نے مزید کہاکہ بھارت ایران کو جانے والی چابہار زرنج دلارام روڈ کومکمل کرے اسکے بعدروس کے ذریعے ٹینک ،آرٹلری بندوقیں،لڑاکا ہیلی کاپٹر اور ٹرینر طیارے سپلائی کرے ۔جنرل بخشی کا کہنا تھاکہ ایک دفعہ چابہارگزرگاہ کھل گئی تو اسکے ذریعے بڑی تعداد میں ٹی 54،ٹی55ٹینک اور 105ایم ایم فیلڈ گن سپلائی ہوسکیں گئے ۔