روم(آئی این پی) اٹلی نے مفرور مافیا سربراہ ایرنیسٹو فیزالاری کو گرفتار کرلیا، فیزالاری دو دہائیوں سے پولیس کو مطلوب تھا، اسے عدالت سزائے عمر قید سنا چکی تھی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اٹلی نے مفرور مافیا سربراہ ایرنیسٹو فیزالاری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اطالوی حکام نے فیزالاری کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیر داخلہ اینجلینو ایلفانو کے مطابق فیزالاری دنیا کا ایک اہم ترین مافیا باس اور مفرور مجرم تھا اور اس کی گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔