ایڈن برگ(آئی این پی)اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نِکولا اسٹرجن نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین میں رہنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نِکولا اسٹرجن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے اخراج کے حق میں بریگزٹ ریفرنڈم کو ان کے ملک کی پارلیمنٹ ویٹو بھی کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ بریگزٹ ریفرنڈم میں اسکاٹ لینڈ کے باسٹھ فیصد رائے دہندگان نے یورپی یونین میں رہنے کو ترجیح دی تھی۔ اسٹرجن پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے آزادی کے حوالے سے ایک نیا ریفرنڈم منعقد کیا جا سکتا ہے۔