انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی رخصتی ایک نئے دور کی شروعات ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اِس بلاک کے مزید ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔ ایردوآن کے مطابق برطانوی عوام کے فیصلے سے یورپی یونین اور برطانیہ کو ایک نئی صورت حال کا سامنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام دنیا کی طرح ترکی بھی اس امید میں تھا کہ برطانوی عوام یورپی یونین کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کریں گے، لیکن ووٹرز نے صورت حال کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔ اپنے اِس بیان میں ترک صدر کا ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ اِس سارے معاملے میں مسئلہ ترکی نہیں بلکہ یورپی یونین ہے