بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

رواں سال عمرے کے ویزے حاصل کرنے میں کونساملک سر فہرست رہا؟ پاکستان کا نمبر کونسا ہے ؟ جانئے

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے جاری عمرہ سیزن کے لیے 64لاکھ ویزے جاری کیے ہیں، جس کے بعد مزید عمرہ ویزوں کے اجراء کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔ رواں سال پچھلے برس کی نسبت 7 فی صد زیادہ عمرہ ویزے جاری کئے گئے۔ سب سے زیادہ مصری شہریوں نے عمرہ ویزے حاصل کیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ عمرہ سیزن میں 63 لاکھ ، 93 ہزار 464 عمرہ ویزے جاری کیے گئے۔ امسال 4 لاکھ 44 ہزار 252 زیادہ ویزے جاری ہوے۔ پچھلے سال 59 لاکھ 49 ہزار 212 عمرہ ویزے جاری کیے گئے تھے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ 20 رمضان المبارک تک کل 59 لاکھ 56 ہزار 361 عازمین عمرہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی تھی۔سب سے زیادہ 13 لاکھ 3 ہزار 67 عمرہ ویزے مصر کے لیے جاری کیے گئے۔ ان میں 12 لاکھ 52 ہزار 800 مصری شہریوں نے عمرہ ادا کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان کو 9 لاکھ 91 ہزار 733 عمرہ ویزے جاری کیے گئے۔ پاکستان کو گذشتہ برس کی نسبت 2 لاکھ 87ہزار 24 اضافی عمرہ ویزے جاری ہوئے جوکہ گزشتہ برس کی نسبت 29 فی صد زیادہ ہیں۔ تیسرے نمبر پر انڈونیشیا کو 6 لاکھ 99 ہزار612 عمرہ ویزے جاری کیے گئے۔ گذشتہ برس کی نسبت انڈونیشیا کو بھی 7 فی صد زیادہ ویزے جاری ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…