لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرینڈم کے بعد حزب اختلاف لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربن نے اپنے خارجہ امور کے ترجمان ہلیری بن کو برطرف کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہلیری بن شیڈو کابینہ کے اپنے ساتھی اراکین کو اس بات کے لیے رضامند کر رہے تھے کہ اگر کوربن عدم اعتماد کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہیں تو وہ سب مستعفی ہو جائیں۔ یورپی یونین میں شامل رہنے کے حق میں پارٹی کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں ’مسٹر کوربن کے ڈھیلے ڈھالے رویے نے تعاون کیا ہے‘
اور زیادہ تعداد میں اپنے ووٹروں کو یورپی یونین میں شامل رہنے کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے لانے میں پارٹی ناکام رہی ہے۔شیڈو چانسلر جان میک ڈانل نے کہا کہ کاربن نے ریفرینڈم کی مہم کے دوران ’خود کو دبائے رکھا۔‘ سینیئر لیبر ذرائع نے بھی بتایا کہ اگر کوربن نے اعتماد کے ووٹ کو نظر انداز کیا تو شیڈو کابینہ کی اچھی خاصی تعداد مستعفی ہو سکتی ہے۔لیبر رکن پارلیمان ڈیم مارگریٹ ہوج اور این کوفی نے پارلیمانی لیبر پارٹی کے چیئرمین جان کرائر کو ایک خط لکھ کر کوربن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی ہے۔اس عدم اعتماد کی تحریک کا کوئی آئینی جواز نہیں ہے لیکن اس کے تحت پیر کو پارٹی کی آئندہ پارلیمانی میٹنگ میں اس پر بحث کے لیے کہا گیا ہے۔اگر چیئرمین اس پر بحث کا فیصلہ کرتے ہیں تو منگل کو لیبر ایم پی خفیہ بیلٹ کے ذریعے اس پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کے بعد ایک اور بڑی شخصیت نے استعفیٰ دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں