برلن(این این آئی)جرمنی اس بارے میں فکر مند ہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سے اخراج کے حق میں فیصلے کے بعد کہیں فرانس، ہالینڈ، آسٹریا، فن لینڈ اور ہنگری بھی یونین سے نکل نہ جائیں۔ یہ بات جرمن اخبار نے وزارتِ مالیات کے ایک اسٹریٹیجی پیپر کے حوالے سے بتائی ۔ اس دستاویز میں تجویز دی گئی ہے کہ جرمنی یورپی یونین کے ساتھ مل کر برطانیہ کے ساتھ اخراج کے موضوع پر ایسے تعمیری مذاکرات کرے، جن میں برطانیہ کو یونین کا ’ایسوسی ایٹ پارٹنر ملک‘ بننے کی پیشکش کی جائے۔ ایک اندازے کے مطابق یونین سے برطانیہ کے باقاعدہ اخراج کے بعد یونین کے سالانہ بجٹ کے لیے جرمنی کا حصہ بڑھ کر تین ارب یورو تک پہنچ سکتا ہے۔