صوفیا(آئی این پی)بلغاریہ میں مسلمان انتہا پسندوں کے خلاف زیادہ سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلغاریہ میں مسلمان انتہا پسندوں کے خلاف زیادہ سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ایک بڑی مسلم اقلیت کے حامل اس مشرقی یورپی ملک میں نئی مجوزہ قانون سازی کے نتیجے میں انتہا پسندی کی تبلیغ کرنا، نام نہاد ’جہادیوں‘ کی بھرتی کرنا یا اْن کے لیے عطیات جمع کرنا غیر قانونی اور قابلِ تعزیر فعل ہو گا۔ جمعرات کو پہلی خواندگی میں بلغاریہ کی پارلیمان نے ملکی پینل کوڈ میں اْن ترامیم کی منظوری دے دی، جن کے تحت انتہا پسندی کی تبلیغ پر تین سال کی سزائے قید کے ساتھ ساتھ تقریباً تین ہزار ڈالر کے برابر جرمانہ بھی کیا جا سکے گا۔