جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

نیوکلیئرسپلائیرگروپ میں شمولیت،چین نے بھارت کو ناقابل یقین پیشکش کردی

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل (آئی این پی )چین بھارت کی ہر قسم کی ایٹمی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کرنے کو تیار ہے،چین نے ناقابل یقین پیشکش کردی، چین نے اپنے اس موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی نیوکلیئر سپلائر گروپ(این ایس جی ) میں شمولیت کے مسئلے پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے ، چین نے این ایس جی کی رکنیت کیلئے ایسے ممالک کی درخواستوں کو جنہوں نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے حالیہ اجلاس میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ، این ایس جی میں توسیع ایک خطرنا ک کھیل ہے اور گروپ میں اس کی وجہ سے اختلاف رائے موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار چین کی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں پر پابند ی کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل وانگ کن نے جمعہ کویہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ چین کی سوچ بنیادی طورپر ان دو اصولو ں پر مبنی ہے، ایک یہ کہ این ایس جی کے ضابطوں کا احترام کیا جائے اور دوسرے یہ اس کے اصولوں کو کسی خاص ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے ، اسی لئے چین نے این ایس جی سے کہا ہے کہ وہ ارجنٹائن کی چیئر مین شپ کے دوران ان معاملات کو رسمی طور پر زیر غور لائے۔وانگ کن نے کہا کہ چین جنوبی کوریا کی قیادت کے دوران این ایس جی میں اس کے کردار کی تعریف کرتا ہے اور چین نے ہمیشہ اجلاس کے دوران اس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ چین بھارت کی ہر قسم کی ایٹمی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کرنے کو تیار ہے ،چین آب وہوا کی تبدیلی سے موثر طورپر نمٹنے کے لئے ایٹمی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر بھارت کے جذبات کو سمجھتا ہے کیونکہ یہ تمام ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک مشترکہ چیلنج ہے جس کا وہ سامنا کررہے ہیں ، چین کو ایٹمی توانائی کے معاملے میں کئی نیوکلیئر سپلائر اراکین کا تعاون حاصل ہے اور ظاہر ہے کہ یہ بھارت کی ضرور ت ہے چین بھی اس میدان میں بھارت کے ساتھ تعاون کو توسیع دینے کے لئے تیار ہے تا کہ اس کی ایٹمی توانائی کی ضروریات میں مدد کی جا سکے ۔وانگ کن نے کہا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کا معاہدہ آب و ہوا کی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدے کے خلاف نہیں ہیں بلکہ یہ معاہدے ایک دوسرے کے معاون ہیں ،ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی بعض شقیں کسی بھی ترقی پذیر ملک کو اس بات کا قانونی حق دیتی ہیں کہ وہ ایٹمی توانائی کو پر امن مقاصد کے لئے استعمال کر سکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…