سیول/تاشقند(آئی این پی)چین سمیت 6ممالک نے بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کی مخالفت کردی،نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا اجلاس (آج) جمعہ کو دوبارہ ہوگا جس میں دوبارہ گروپ نئے ممبرز کے معاملات پر غور کرے گا،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر سے ملاقات میں این ایس جی میں شمولیت کیلئے بھارت کی حمایت کی درخواست کی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیل میں نیوکلیر سپلائرز گروپ کے 48 ممالک کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں نئے ممبران کو گروپ میں شامل کرنے سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ۔نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا اجلاس (آج) جمعہ کو دوبارہ ہوگا جس میں دوبارہ گروپ نئے ممبرز کے معاملات پر غور کرے گاجب کہ این ایس جی کا ممبر بننے کے لئے پاکستان اور بھارت نے بھی درخواست دی ہے تاہم دونوں ممالک نے جوہری عدم پھیلا (این پی ٹی) کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے جس کے باعث چین نے موقف اختیار کیا ہے کہ این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو این ایس جی کا ممبر نہیں بنایا جاسکتا اس لئے اگر بھارت کو گروپ میں شامل کرنے کے لئے چھوٹ دی گئی تو پاکستان بھی اس کا مضبوط ترین امیدوار ہے جب کہ ترکی، جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی بھارت کی شمولیت کے مخالف ہیں۔دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر این ایس جی میں شامل رکن ممالک کی حمایت کے حصول کے لئے سیول میں موجود ہیں جہاں وہ رکن ممالک کو بھارت کی حمایت کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ این ایس جی کے اہم ترین اجلاس سے قبل جے شنکر رکن ممالک کو بھارت کے موقف سے آگاہ کریں گے جب کہ بھارت نے موقف اختیار کیا ہے کہ فرانس کو این ایس جی کے قوانین سے استثنی دے کر گروپ میں شامل کیا گیا اس لئے بھارت کے لئے بھی درمیانی راستہ نکالا جائے۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ سے تاشقند میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق نریندر مودی نے چینی صدر سے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے بھارت کی درخواست پر ایک بامقصد اور منصفانہجائزہ لیا جائے ۔پانچ دیگر مما لک نے گروپ میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کی ہے ۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر 45منٹ تک ملاقات ہوئی ۔
مودی نے چینی وزیراعظم کے آگے ہاتھ پھیلا دیئے ، چینی موقف نے ایک بار پھر پاکستان دوستی کا حق ادا کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
تھینک گاڈ
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا



















































