نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے (اسرو) نے بدھ کو پی ایس ایل وی سی 34‘ کے ذریعہ ایک ساتھ 20 مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجا تھا۔ماہرین کے مطابق جس طرح کامیابی کے ساتھ 20 سیٹلائٹز کو اس کے مدار میں پہنچایا گیا وہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ کافی پیچیدہ کام تھا۔اسرو کے چیئرمین نے بتایا تھا کہ راکٹ کے خلا میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کو جس طرح سے اس کے مدار میں اتارا جاتا ہے وہ ایک پیچیدہ عمل میں مہارت حاصل کرنے کے برابر ہے۔ان سیٹلائٹز کی مدد سے آسمان سے زمین کی بہترین تصاویر لی جا سکتی ہیں۔لانچ کے بعد اسرو کے چیئرمین ایس کرن کمار نے کہا کہ پی ایس ایل وی سی۔34 نے اپنا کام پورا کردیااگر بھارت کے وزیر اعظم چاہیں تو اپنے دفتر میں بیٹھے بیٹھے براک اوباما کے گھر کے باہر کتنی گاڑیاں کھڑی ہیں وہ گن کر بتا سکتے ہیں۔کسی فوجی یا غیر فوجی ہوائی اڈے پر کتنے ہوائی جہاز کھڑے ہیں اس کی معلومات بھی اس سیٹلائٹ کی مدد سے کی جا سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق مستقبل میں اس سے بھارت کی سرحدی سلامتی میں بھی مدد حاصل کی جا سکے گی۔اسے مکمل طور پر بھارت میں تیار کیا گیا ہے اور یہ ایک عمدہ سیٹلائٹ ہے۔