اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، امریکہ کی نیندیں حرام‘ خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے سٹرٹیجک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پیانگ یانگ کے راہنما کیم جونگ ان نے کامیاب میزائل تجربات کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکہ کے لئے براہ راست خطرہ ہیں‘ امریکہ ہمارے لئے آسان ٹارگٹ پر ہے۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلسٹک میزائل سیلف پراپلڈ لاؤنچنگ پمپ سے چھوڑا گیا جس نے 1413.6 کلو میٹر کی بلندی سے پرواز کرتے ہوئے چار سو کلو میٹر کے فاصلے پر سمندر پر اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل فلائنگ کینیٹک فیچر نے ایک اپ ڈیٹ سسٹم اور اس کی سیفٹی اور خصوصی کنٹرول کے ساتھ میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے دریں اثناء شمالی کوریا کے راہنما کیم جونگ ان نے میزائل تجربات کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیلسفک میں امریکی فوجی اڈوں کے لئے براہ راست خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ بیلسفک آپریشن تھیٹر میں امریکیوں پر مجموعی اور جزوی طور پر حملوں کی ہمارے پاس یقینی صلاحیت موجود ہے واضح رہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کو بھی موسوڈا کے دو کامیاب تجربے کئے تھے ۔
شمالی کوریا کے رہبر اعلیٰ کم یونگ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے کیے جانے والے نئے میزائل تجربات کے بعد ان کے پاس امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت آ گئی ہے۔کم یونگ ان نے یہ بات گذشتہ روز بدھ کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد کہی۔ان کا کہنا تھا کہ’ہمارے پاس مجموعی اور عملی طور پر بحرالکاہل میں امریکی تنصیبات پر حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔‘امریکہ اور جنوبی کوریا کا اس حوالے سے کہنا ہیکہ پہلا میزائل تجربہ ناکام ہوا جبکہ دوسرا میزائل چار سو کلومیٹر دور اور ایک ہزار کلو میٹر اونچا گیا۔ان تجربات کے بعد اقوام متحدہ کی سکیورٹی کانسل نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ تجربات جان بوجھ کر کیے گئے اور شمالی کوریا کی جانب سے یہ بین الاقوامی پابندیوں انتہائی خلاف ورزی ہے۔‘خیال رہے کہ گذشتہ روز جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خلاف ورزی کرتے ہوئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کیے تھے جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا تھا کہ دونوں طاقتور موسودان میزائل تھے تاہم ان میں سے ایک کا تجربہ ناکام ہوگیا جبکہ دوسرا چار سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں گرگیا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اقوام متحدہ نے اس پر کسی قسم کے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔شمالی کوریا نے گذشتہ دو ماہ کے دوران اس سے پہلے چار میزائل تجربات کیے تھے اور اطلاعات کے مطابق یہ تمام ناکام رہے۔جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل تجربات کی تصدیق ہوئی ہے اور انھیں واضح طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔شمالی کوریا کے ہمسایہ ممالک نے گذشتہ دنوں ہی میزائل تجربات کی تیاریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کے بارے میں خبردار کیا ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…