اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )برطانیہ کے یورپ میں رہنے اور نہ رہنے کا فیصلہ بڑی شدت اختیار کرچکا ہے ،بورس جونسن اور نائجل فراج یورپی یونین سے نکل جانے پر زور دے رہے ہیں تو دوسری طرف مختلف سیاستدان عوام کو اپنے نظریے کی طرف مائل کر رہے ہیں ،حکام نے اس معاملہ کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے تحت آج جمعرات کواس معاملہ پر ریفرنڈم کیا جائیگا،ریفرنڈم میں 46499537افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،پولنگ صبح سات بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گی برطانوی عوام سے سوال کیا جائیگا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا نہیں ؟ریفرنڈم کے لیے 382مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ حتمی اعلان جمعہ کو کیا جائیگا ۔