جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ملا اختر منصور پر ڈورن حملہ،عالمی گروپ نے بھی پاکستان کے موقف کی حمایت کردی

datetime 22  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن (این این آئی) عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے کام کرنے والے گروپ پگ واش نے کہاہے کہ پاکستان میں ملا اختر منصور پر ڈرون حملہ اور ان کی ہلاکت نے عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے کام کرنے والے گروپ پگ واش کی قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔امریکی جریدے میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پگواش کانفرنس آن سائنس اینڈ ورلڈ افیئرزدوحہ میں طالبان کے نمائندوں کے ساتھ قیام امن کی کو ششوں کے لئے مصروف عمل تھی کہ ملا اختر منصور پر ڈرون حملہ کیا گیا اور اس کے نتیجہ میں ان کی جگہ سخت گیر خیالات رکھنے والے طالبان لیڈر کی تقرری ہوئی جس نے حکومتوں کے خلاف حملے بڑھانے کی دھمکیاں دیں ۔پگواش کے سیکرٹری جنرل پاؤلو کوٹا راموسینو نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات سے باہر کرنے کے بجائے ان کو بات چیت میں مشغول رکھنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کو یقین ہے کہ ڈرون حملے کے بعد امن مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔امریکی اخبارکی رپورٹ میں طالبان کے ایک رابطہ کار جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے اس ڈرون حملے نے فضا کو بہت کشیدہ کر دیا ہے اور اعتماد کی فضا کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے.یاد رہے کہ مئی میں قطر میں ہونے والے مذاکرات افغان حکومت کے نمائندوں کے بغیر ہوئے تھے جس میں وال سٹریٹ جنرل کو بھی پگواش نے بطور آبزرور مدعو کیا تھا،اس اجلاس میں طے پایا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کو امن کے لئے ایک ساتھ مذاکرات کی میز پر لے آیا جائے گا،بعد میں پگواش نے افغان حکومت پر ان مذاکرات میں باضابطہ سرکاری سطح پر شامل ہونے کا دباؤ ڈالے بغیر ان کو جنگ بندی کے لئے ایک موقع کہہ کر مذاکرات شامل ہونے کی دعوت بھی دے دی تھی۔وال سٹریٹ جنرل کے مطابق پگواش نے کئی مہینے لگا کر افغان قبائیلی رہنماؤں،وارلارڈز اور سفارتکاروں کی مشاورت سے افغانستان میں قیام امن کے لئے ایک دستاویز مرتب کی تھی جس کے تحت وہاں سے امریکی فوج کے انخلاء کا ٹائم ٹیبل،طالبان کے نمائندوں کے ساتھ قائم مقام افغان حکومت کا قیام،اور انتخابات جس میں طالبان حصہ دار ہو نگے کا روڈ میپ واضح کیا تھا۔یاد رہے کہ ’’پگواش‘‘ امن کی کوششیں کرنے والی ایک نوبل انعام یافتہ تنظیم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…