پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیو کلیئر سپلائرز گروپ ،چین کے اعلان نے بھارت میں ہلچل مچادی

datetime 20  جون‬‮  2016 |

بیجنگ(این این آئی)نیو کلیئر سپلائرز گروپ ،چین کے اعلان نے بھارت میں ہلچل مچادی،چین نے کہا ہے کہ نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں نئی ممالک کی شمولیت کے معاملے پر رکن ممالک میں اب تک اختلاف رائے پایا جاتا ہے ٗ سیؤل میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت شامل نہیں۔بھارتی میڈیا کا چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چنینگ کے حوالے سے کہنا ہے کہ نیوکلئیر سپلائرز گروپ کے رکن ممالک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی ) پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کے معاملے پر اب بھی تذبذب کا شکار ہیں اور امید ہے کہ رکن ممالک موثر بات چیت کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تاہم سیؤل میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت کی رکنیت کا معاملہ شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی اجلاس میں کسی نئے رکن کو شامل کرنے کے حوالے سے کوئی موضوع زیر بحث نہیں تاہم جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو این ایس جی میں شامل کرنے پرہمیں تحفظات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے دعویٰ کیا تھا کہ چین این ایس جی گروپ میں بھارت کی شمولیت کا مخالف نہیں جب کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے 16 اور 17 جون کو چین کا غیراعلانیہ دورہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے بھارت کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شامل کرنے کے لئے چین کو قائل کرنے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…