عمان (این این آئی)اردن کی سکیورٹی کورٹ نے ایک عراقی باشندے کو پندرہ برس کی سزائے قید سنا دی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق خالد رابیع نامی اس عراقی پر الزام تھا کہ وہ اردن میں ایک بم حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ رابیع نے اس کارروائی کی خاطر شمالی اردن میں 45 کلو گرام دھماکا خیز مواد چھپایا تھا لیکن گزشتہ برس اس کارروائی کو سر انجام دینے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔