منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ کو جرائم روکنے کے لیے پروفائلنگ کرنی چاہیے، ٹرمپ

datetime 20  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ممکنہ امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ ملک میں جرائم سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی پروفائلنگ یا ذاتی معلومات اکھٹی کرنی چائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ بات اورلینڈو کلب میں فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہی کہ کیا وہ امریکہ میں مسلمانوں کی پرفائلنگ کہ حق میں ہیں؟پروفائلنگ میں نسل، رنگ اور مذہب کی تفیصل ہوگی جو اس بات کا تعین کرے گی کہ ایک شخص کوئی جرم کر سکتا ہے یا نہیں۔ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دیگر ممالک میں یہ اقدام انتہائی کامیابی سے اپنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا ’مجھے پروفائلنگ کے تصور سے ہی نفرت ہے لیکن ہمیں عام فہم کا استعمال بھی کرنا ہوگا۔‘’میرا خیال ہے کہ پروفائلنگ ایک ایسی چیز ہے جس سے ہم اپنے ملک کے بارے میں سوچنا شروع کرتے ہیں۔ یہ بدترین کام نہیں ہے۔ انٹرویو میں انھوں نے مسلمان برادری سے اپیل کو دہرایا کہ وہ کسی بھی قسم کی شدت پسند سرگرمی کی رپورٹ کریں اور اعادہ کیا کہ مساجد کی مزید جانچ پڑتال کی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پروفائلنگ کا نظام نیویارک میں ایک متنازع نگرانی کے پروگرام کی طرز پر ہو سکتا ہے جو قانونی کارروائی کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ان کی اس تجویز پر کئی سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ ان کے کئی ساتھی ری پبلیکنبز نے تنقید کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…