الریاض/بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں سعودی عرب کے خلاف وہاں کے انتہا پسند اور ایران نواز فرقہ پرست عناصر کی جانب سے شرانگیز مہم ایک بار پھر اپنے عروج پر ہے اور اس بار بغداد میں سعودی عرب کا سفارت خانہ اور سعودی سفیر اس مہم کے نشانے پر ہیں ایک ایران نوازگروپ سعودی سفیر کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ،ادھرسعودی وزارت خارجہ نے عراقی حکومت سے سعودی سفارتخانے کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اورکہاہے کہ ایران اپنے شرپسندوں کو روکے ورنہ خطے میں حالات بگڑسکتے ہیں۔عر ب ٹی وی کے مطابق عراق میں مملکت سعودی عرب کے خلاف جاری شر انگیز مہم ان ایران نوازعناصر کی سازش ہے جنہیں خطے میں سعودی عرب کا قائدانہ کردار اور عراق میں سعودی عرب کی ریلیف سرگرمیاں ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں ہو پا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فرقہ پرست عناصر ریاض کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔سعودی عرب کے خلاف جاری شر انگیز مہم کا نشانہ بغداد میں متعین سعودی سفیر اور دیگر سفارتی عملہ ہے۔ ایران نواز ایک گروپ کی جانب سے سعودی سفیر ثامر السبھان کو مسلسل تنقید اور طعن تشنیع کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ سارا تماشا ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی عرب کا سفارت خانہ اور پورا سفارتی عملہ عراق میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔سفارت خانے کو خطرہ ہے کہ سفیر ثامر السبھان کے خلاف جاری فرقہ وارانہ مہم پر تشدد واقعات کی شکل نہ اختیار کر جائے۔سفیر السبھان کا کہنا ہے کہ انہیں عراق میں مختلف حلقوں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھکیاں موصول ہوئی ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے عراقی حکام کو بروقت مطلع بھی کردیا ہے۔ بغداد سرکار پر واضح کردیا گیا ہے کہ سعودی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو دی جانے والی دھمکیوں کے نتائج کی وہ ذمہ دار ہوگی۔ عراق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کو نکیل ڈالے اور سعودی عرب پر بلا جواز تنقید کرنے والوں کا منہ مند برائے۔ایران کی جانب سے عراق میں فرقہ پرست عناصر کی بھرپور معاونت اور مدد کی جا رہی ہے۔ ایران نے یہاں تک الزام عاید کیا ہے کہ سعودی عرب امدادی سرگرمیوں کی آڑ میں عراق میں آبادیاتی تبدیلی کی سازشیں کررہا ہے حالانکہ اس طرح کی سازشیں خود ایران کے خلاف ثابت ہو رہی ہیں۔بغداد میں سعودی سفیر کیخلاف سازشیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب انہیں داعش کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں آزاد کرائے گئے فلوجہ شہر کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
تھینک گاڈ
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
کوکین سپلائرز،پنکی، تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات



















































