اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران کے بعد ایک اور اہم اسلامی ملک کے لوگ حجاز مقدس جانے سے محروم، وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گزرگاہ رفح کو مصر کی طرف سے بند کیے جانے اور غزہ کے شہریوں کی غرب اردن کے راستے بیرون ملک سفر پرعائد اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں اس سال غزہ کے شہری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہے ہیں۔غزہ کی پٹی میں حج عمرہ ٹور آپریٹر آرگنائزیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ماہ صیام کے دوران عمرہ سیزن میں غزہ کی بین الاقوامی گزرگاہ رفح کو کھولا جائیگا اور عازمین عمرہ کو حجاز مقدس جانے کی سہولت دی جائے گی مگر مصری حکومت کی یقین دہانی ہوائی ثابت ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھارمضان المبارک گذر جانے کے باوجود مصری حکومت کی طرف سے غزہ کے عازمین عمرہ کو بیرون ملک سفرکی اجازت نہیں دی گئی ہے مگر اس حوالے سے قاہرہ حکومت بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ادھر فلسطینی عوامی حلقوں کی جانب سے غزہ کی شہریوں کو عمرہ کی سہولت سے محروم رکھنے پر فلسطینی اتھارٹی پر بھی کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کے شہریوں کے حج اور عمرہ جیسی مقدس عبادت کو بھی سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔ ماضی میں رفح گزرگاہ کی بندش کے بجران کے باوجود سالانہ 14 ہزارہ فلسطینی غزہ کی پٹی سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جاتے رہے ہیں مگر جب سے مصرمیں فوجی حکومت نے اقتدار پر قبضہ کیا ہے غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…