اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں حکومت نے مقامی ٹی وی کے پروگرامز کو فروغ دینے کے لیے غیر ملکی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے ۔چین میں ٹیلی ویڑن نشریات کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹی وی چینل کو امپورٹڈ کاپی رائٹس کے حامل غیر ملکی پروگرامز نشر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔غیر ملکی پروگرامز نشر کرنے کے لیے ٹی وی چینلز کو نشریات پر نظر رکھنے والے مقامی ادارے سے اجازت لینا ہوگی اور ایک مکمل تحریری طریقہ کار اپنانا ہوگا۔حکام کے مطابق چینی ٹی وی چینلز نے حالیہ برسوں میں غیر ملکی ٹی وی پروگرامز کے نقل پروگرام بنا کر اسے ملک بھر فروغ دیا ہے۔