لندن(آئی این پی )برطانیہ میں نوعمر لڑکی کے ساتھ جنسی درندگی کاہولناک واقعہ سامنے آگیا،سرے کے علاقے میں ایک شخص نے کمسن لڑکی کوریستوران سے گھسیٹ کرچاقو کے وار کیے اور زیادتی کانشانہ بناڈالا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جنسی درندگی کایہ واقعہ سرے کے علاقے یپسم کے مصروف کاروباری علاقے میں رات ساڑھے دس بجے پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص ریستوران میں داخل ہوا اور17 برس کی لڑکی کوگھسیٹتاہواباہرلے گیا۔واٹرلوروڈپرواقع اس ریستوان کیاسٹاف کی جانب سے روکنے کی کوشش پراس نیایک شخص پرحملہ کیا۔شدید زخمی حالت میں لڑکی قریبی پارک میں پائی گئی جسے ٹوٹنگ کے سینٹ جارج اسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے واقعہ میں ملوث ہو نے کے شبے میں ایپسم ہی کے علاقے سے 32 برس کے شخص کوگرفتارکرلیاہے۔