برسلز (آئی این پی)بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں مرکزی ریلوے سٹیشن سے 2 مشکوک بیگ برآمد ہونے پر ریلوے سٹیشن کو خالی کرالیا گیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابقیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے مرکزی ریلوے سٹیشن میں2 مشکوک بیگوں کی موجودگی پر سٹیشن پر موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر فوری طور پر الارم بجا کر سٹیشن خالی کرالیا گیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ایک ٹیم بھی سٹیشن پر پہنچ گئی ہے ۔ پولیس افسران نے ریلوے سٹیشن کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ ایک نزدیکی ہوٹل بھی خالی کرالیا گیا اور پولیس کی ہدایات کی روشنی میں ٹرین آپریشن ملتوی کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو برسلز کے ایئر پورٹ اور ایک میٹرو سٹیشن پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔