بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

داعش کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،براک اوباما

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش کا قلع قمع کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات لازمی ہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ وہ علاقے جہاں خانہ جنگی یا فرقہ وارانہ منافرت کی شکار ہیں یا پھر ناکام عمل داری کی زد میں ہیں اور جہاں سلامتی سے متعلق خلا ہے وہاں داعش تنظیم اپنے قدم مضبوط کررہی ہے،داعش کا خاتمہ آسان نہیں، یہ ایک طویل مہم ہے۔ اس کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہوگی.براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایک عالمی تحریک کے ایک جزو کے طور پر 100 سے زائد ممالک اور اداروں نے اس اپیل کا ساتھ دیا ہے کہ جس مشن کا مقصد اس انتہا پسند گروہ کو قلع قمع کرنا ہے۔ نائجیریا، تیونس اور ملائیشیا نے امریکا کی قیادت والے اتحاد میں شمولیت اختیار کی جس میں 60 سے زائد ملک شامل ہیں اوریہ اتحاد عراق اور شام میں داعش کے کے خلاف نبردآزما ہے۔واضح ر ہے کہ گزشتہ سال امریکا نے عالمی رہنماو¿ں سے اپیل کی تھی کہ وہ داعش کے گروہ کو شکست دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، اوباما نے کہا کہ ’میں بارہا دہرا چکا ہوں کہ مقصد کے حصول میں وقت لگے گا، کیونکہ یہ کام اتنا آسان نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…