بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

بشارالاسد خود اقتدار چھوڑ دیں یا طاقت کے ذریعے ہٹنے کیلئے تیار ہوجائیں‘ سعودی وزیر خارجہ

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
Saudi Foreign Minister Adel al-Jubeir attends the Leaders’ Summit on Countering ISIL and Countering Violent Extremism, Tuesday, Sept. 29, 2015, at the United Nations headquarters. (AP Photo/Andrew Harnik)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کو جانا ہوگا، نہیں تو وہ طاقت کے ذریعے اقتدار سے ہٹنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ وہ نیویارک میں سعودی عرب کے اتحادی ممالک کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے بشارالاسد کے داعش کے مقابلے میں دفاع کے لیے روس کی جانب سے ایک نیا اتحاد تشکیل دینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ دوسرے ممالک کو شام کے اعتدال پسند باغیوں کی حمایت میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ بشارالاسد کے پاس اقتدار چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ کار ہی نہ رہ جائے یا پھر وہ فوجی آپشن کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ انھوں نے روس کے مجوزہ اتحاد میں ایران کی شمولیت پر تنقید کی ہے اور شام میں تہران کو ایک قابض قوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پورے خطے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کو فروغ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شامی بحران کے حل کے لیے دو آپشن ہی رہ گئے ہیں، ایک یہ کہ سیاسی عمل کے ذریعے ایک عبوری کونسل تشکیل دی جائے اور یہ ترجیحی آپشن ہے، دوسرا آپشن بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال ہے، یہ زیادہ طویل المیعاد اور تباہ کن عمل ہوسکتا ہے لیکن ان میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب قطعی طور پر بشارالاسد پر منحصر ہے۔ عادل الجبیر نے واضح طور پر یہ نہیں کہا ہے کہ فوجی آپشن کیا ہوگا لیکن انھوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سعودی عرب پہلے ہی بشارالاسد کے خلاف اعتدال پسند باغیوں کی حمایت کررہا ہے۔

مزید پڑھئے:دنیا کے پانچ امیر ترین کرکٹرز

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…