بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جوہری پروگرام کا تسلسل: خامنہ ای کی جان جاسکتی ہے، امریکی صدارتی امیدوار

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا میں 2016ء میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑمیں شامل ایک صدارتی امیدوار نے ایران کے حوالے سے سخت لب ولہجہ اختیار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ جوہری پروگرام کے تسلسل کی پاداش میں امریکہ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این نے امریکی صدارتی امیدوار سینیٹر ٹیڈ کروز انتخابی مہم کے دوران اپنے حامیوں سے کی گئی تقریر کے کچھ اقتباسات نشر کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں صدر منتخب ہوا تو ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے طے کیا گیا معاہدہ منسوخ کردوں گا۔ وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد یہ میرا پہلا کام ہوگا۔

خیال رہے کہ ٹیڈ کروز کا خاندانی پس منظر لاطینی امریکا سے ہے۔ وہ پہلے صدارتی امیدوار ہیں جو لاطینی امریکا سے تعلق رکھتے ہیں اور ریاست ٹیکساس سے ایوان نمائندگان کے رکن ہیں۔ صدر براک اوباما کے سخت ناقدین میں وہ سرفہرست رہے ہیں اور انہیں ری یپبلکن پارٹی کے بنیاد پرست ارکان میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان الفاظ کی جنگ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اگر کسی صدارتی امیدوار نے خامنہ ای کے قتل کے بات کی ہے تو دوسری جانب 16 ستمبر کو آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں پاسداران انقلاب کے ایک اہم اجلاس کے دوران امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عاید کیا تھا کہ امریکا جوہری معاہدے کے بعد ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مرتکب اور فیصلہ ساز اداروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے سامنے آنے والے ویڈیو بیان میں انہیں امریکا کو کھری کھری سناتے دکھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا مگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو ناک رگڑنے پر مجبور کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…