میڈرڈ (نیوزڈیسک)سپین کے علاقے کاتالونیہ میں علیحدگی پسند جماعتوں نے علاقائی انتخابات میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔90 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق علیحدگی پسند اتحاد اور ایک چھوٹی جماعت نے علاقائی پارلیمان کی کل 135 نشستوں میں سے 72 نشستوں میں کامیابی حاصل کی ۔اس سے قبل ان جماعتوں کا کہنا تھا کہ انتخابات میں اکثریت حاصل ہونے کے بعد وہ 18 ماہ میں سپین سے یک طرفہ طور پر آزادی حاصل کرسکتے ہیں۔دوسری جانب میڈرڈ میں سپین کی مرکزی حکومت نے ایسے کسی بھی عمل کو روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔94 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق ’جنتس پر سی‘ یعنی ’ہاں کےلئے متحد‘ نے 62 نشستیں جیتی ہیں جبکہ توقع ہے بائیں بازو کی علیحدگی پسند جماعت سی یو پی دس نشستیں حاصل کر لے گی۔فتح کے جشن کی ایک ریلی کے بعد علیحدگی پسند رہنماو¿ں نے بتایا کہ وہ اب ایک آزاد کاتالونیہ ریاست کے قیام کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں