قندوز (نیوزڈیسک) طالبا ن کاافغانستان کے اہم ترین شہر پرپھر قبضہ،خطرے کی گھنٹی بج گئی،سینکڑوں طالبان جنگجوو¿ں نے ملک میں سٹریٹیجک لحاظ سے اہم شہر قندوز پر کئی اطراف سے حملہ کر کے شہر کے نصف حصے پر قبضہ کرلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ شدت پسندوں نے ایک جیل سمیت کچھ سرکاری عمارتوں پر قبضہ کیا ہے اور اب شہر میں جاری لڑائی شدت اختیار کرگئی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ طالبان کے شہر کے مرکزی علاقے میں اپنا پرچم بھی لہرا دیا ہے۔افغان حکام کے مطابق اب تک لڑائی میں دو افغان فوجی اور 25 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں ¾ شہر میں موجود سکیورٹی اہلکاروں کی مدد کےلئے تازہ کمک بھیجی جا رہی ہے۔قندوز میں پولیس کے ترجمان سید سرور حسینی نے بتایا کہ شدت پسندوں نے مقامی جیل پر قبضہ کر کے پانچ سو کے قریب قیدیوں کو رہا کروالیا ہے جن میں متعدد طالبان بھی شامل ہیں۔انہوںنے بتایا کہ ہمارے پاس کافی نفری ہے اور ہم انھیں باہر نکال دیں گے‘قندوز پولیس کے ترجمان سید سرور حسینی نے صحافیوں کو بتایا کہ پیر کی صبح طالبان نے شہر پر کئی اطراف سے حملہ کیا۔